ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرینی اور سعودی فوجیوں نے العکر کے پچاس سے زیادہ گھروں پر حملہ کیا ہے۔بحرینی اور سعودی فوجیوں نے شہر کے طبی مراکز ، ڈاکٹروں کے مطب اور دواخانوں پر بھی حملے کۓ اور دوائيں ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ محاصرے کے سبب العکر شہر میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے۔دریں اثنا بحرین کی سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط بھیج کر ان سے اپیل کی ہے کہ وہ العکر کا محاصرہ جلد از جلد ختم کروائيں لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کوئي اقدام نہیں کیا گیا ہے۔
.....
/169